الفیوضات المحمدیہ (شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری)

دنیوی و برزخی زندگی میں امن و راحت کا وظیفہ: یَا بَارِئُ

فوائد و تاثیرات

اس وظیفہ کو پڑھنے والے کو اللہ تعالیٰ ہر طرح کی ظاہری و باطنی عیب سے بری کر دیتا ہے اور اسے جنت عطا فرماتا ہے، جو شخص سات (7) دن مسلسل اس کا ورد کرے اللہ تعالیٰ اس کو امراض سے شفا اور آفات سے سلامتی عطا فرمائے گا۔ پس مرگ بھی اس کا جسم قبر میں سلامت رہے گا اور جس سے اسے محبت ہوتی ہے وہ اس کے پاس آتا رہے گا۔

عام معمول: اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

نیک اولاد اور اعمال حسنہ کا وظیفہ: یَا مُصَوِّرُ

فوائد و تاثیرات

جو عورت بانجھ ہو وہ سات دن تک مسلسل روزے رکھے اور ہر روز غروب آفتاب کے بعد افطاری سے قبل اکیس( 21) مرتبہ اس وظیفہ کو پڑھ کر پانی پر دم کرکے پئے تو اللہ تعالیٰ اسے اولاد سے نوازے گا۔ اگر کوئی شخص 10 بار روزانہ اس کو پڑھے تو صالح اولاد سے نوازا جائے گا علاوہ ازیں اللہ تعالیٰ اس کے پڑھنے واے کا چہرہ روشن اور حسین کر دے گا اور اعمالِ صالحہ کی بجا آوری میں اس کی مدد کرے گا۔

عام معمول: اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

وظیفہ برائے بخشش و مغفرت: یَا غَفَّارُ

فوائد و تاثیرات

اس اسم پاک کا وظیفہ کرنے والے کو اللہ تعالیٰ بخش دے گا، اس کے اعمالِ بد کی پردہ پوشی فرمانے کے ساتھ ان کو اپنے ظاہری جمال سے ڈھانپ دے گا۔ جو شخص جمعہ کے بعد اس وظیفہ کو اپنا معمول بنالے تو اس پر آثار مغفرت ظاہر ہو جائیں گے اور اگر کسی شخص پر غصہ کی کیفیت طاری ہوجائے تو اس وظیفہ کی برکت سے اس کا غصہ ٹھنڈا ہو جائے گا۔

عام معمول: اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔