شیخ الاسلام بارے معلوماتی سوال و جواب

امّ کلثوم قمر

  • سوال 1: شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے آباؤ اجداد کا تعلق سیال فیملی کے کس خاندان سے تھا؟

جواب: ماہنی سیال

  • سوال 2: شیخ الاسلام کے آباؤ اجداد کس گاؤں میں رہتے تھے؟

جواب: کھیوہ

  • سوال 3: قائد محترم کے لکڑ دادا کا نام کیا تھا؟

جواب: میاں احمد یار خان

  • سوال 4: دادا کا کیا نام تھا؟

جواب: میاں خدا بخش

  • سوال 5: قائد محترم کتنے بھائی ہیں اور ان کے نام کیا ہیں؟

جواب: 1۔ قائد محترم ڈاکٹر طاہرالقادری، 2۔محمد جاوید، 3۔محمد طارق

  • سوال 6: ڈاکٹر فریدالدینؒ کہاں اور کب پیدا ہوئے؟

جواب: جھنگ 1918ء

  • سوال 7: قائد محترم کی دادی کا کیا نام تھا؟

جواب: مائی صاحباں

  • سوال 8: قائد محترم کی والدہ کا نام بتائیں؟

جواب: خورشید بیگم

  • سوال 9: تحریک کا حضور پیر سیدنا طاہر علاؤ الدینؒ سے کیا تعلق ہے؟

جواب: روحانی سرپرست

  • سوال 10: ادارہ منہاج القرآن کا سنگ بنیاد کب رکھا گیا؟

جواب: 1983ء

  • سوال 11: قائد محترم کی ولادت کب اور کہاں ہوئی؟

جواب: 19 فروری 1951ء قادری منزل جھنگ میں ہوئی۔

  • سوال 12: قائد محترم نے کس سکول میں اور کب داخلہ لیا؟

جواب: سکرڈ ہارٹ سکول جھنگ صدر 1955ء میں

  • سوال 13: قائد محترم نے مسلمان بچوں کو عیسائی تعلیم دینے کے خلاف سکول میں کب احتجاج کیا؟

جواب: 1961ء میں

  • سوال 14: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پہلی مرتبہ حج کب کیا اور عمر کتنی تھی؟

جواب: 1963ء، 12 سال کی عمر میں

  • سوال 15: مدینہ منورہ میں کس عالم دین کے ہاں آپ کی بسم اللہ کی رسم ہوئی؟

جواب: مولانا ضیاء الدین مدنی 1963ء

  • سوال 16: قائد محترم کی بسم اللہ مدینہ منورہ کے کس مدرسے میں ہوئی؟

جواب: مدرسہ العلوم شرعیہ میں

  • سوال 17: میٹرک کب پاس کیا؟

جواب: 1966ء میں

  • سوال 18: کم عمری سے ہی شیخ الاسلام نے کون سی عبادت کو معمول بنائے رکھا ہے؟

جواب: تہجد، اشراق وغیرہ آپ کے معمول کا حصہ تھیں۔

  • سوال 19: اپنے تعلیمی کیریئر کے دوران قائد محترم رات کا کتنا حصہ دینی کتب کے مطالعے میں گزارتے؟

جواب: تقریباً 75 فی صد حصہ مطالعے میں گزار تے۔

  • سوال 20: روزانہ پڑھائی کے کیا معمولات تھے؟

جواب: تقریباً اٹھارہ سے بیس گھنٹے پڑھنے میں مصروف رہتے۔

  • سوال 21: شیخ الاسلام کی والدہ کا انتقال کب ہوا؟

جواب: 1968ء میں

  • سوال 22: قبلہ حضور زمانہ طالب علمی میں کون سا کھیل کھیلتے تھے؟

جواب: فٹ بال اور والی بال

  • سوال 23: قائد محترم کا پسندیدہ کام کیا تھا؟

جواب: فوٹو گرافی

  • سوال 24: فوٹو گرافی کے علاوہ شیخ الاسلام کا کیا شوق تھا؟

جواب: ڈاک ٹکٹ جمع کرنا

  • سوال 25: قائد محترم کس بزرگ ہستی سے درس حدیث لیتے تھے؟

جواب: علامہ سید احمد ابوالبرکاتؒ

  • سوال 26: پنجاب یونیورسٹی میں کس استاد سے اسلامی فلسفہ پڑھا؟

جواب: ڈاکٹر برہان احمد صدیقی

  • سوال 27: کل پاکستان فی البدیہ تقریری مقابلہ 1972ء منعقدہ لاہور میں آپ کی پہلی پوزیشن پر کیا انعام ملا؟

جواب: قائد اعظم گولڈ میڈل

  • سوال 28: قائد محترم نے قرآن مجید کی کتنی سورتوں کا خلاصہ زمانہ طالب علمی میں ترتیب دیا تھا؟

جواب: 114 منتخبات قرآن

  • سوال 29: قائد محترم نے ایم اے کے امتحان میں اول پوزیشن لے کر کیا کارنامہ سرانجام دیا؟

جواب: پنجاب یونیورسٹی میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔

  • سوال 30: آپ نے L.L.B کا امتحان کب اور کس پوزیشن سے پاس کیا؟

جواب: 1975ء فرسٹ ڈویژن

  • سوال 31: شیخ الاسلام کی شادی کب ہوئی عمر کیا تھی؟

جواب: 19 مارچ 1975ء جھنگ میں، 24 سال کی عمر میں

  • سوال 32: قائد محترم نے محاذ حریت کے نام سے تربیتی حلقہ کب بنایا؟

جواب: 1975ء

  • سوال 33: محاذ حریت میں جوانوں کو جسمانی تربیت کے لیے کس کھیل کا چناؤ کیا؟

جواب: جوڈو کراٹے کا

  • سوال 34: قبلہ قائد محترم نے اپنی زندگی کی پہلی کتاب کب لکھی؟

جواب: 1978ء میں

  • سوال 35: کتاب کا نام کیا تھا؟

جواب: نظام مصطفیﷺ ایک انقلاب آفریں پیغام

  • سوال 36: اس کتاب کی رونمائی کب ہوئی؟

جواب: 1978ء میں

  • سوال 37: قائد محترم نے پنجاب یونیورسٹی آف لاء کالج میں کب پڑھانا شروع کیا؟

جواب: 1978ء میں

  • سوال 38: لاء کالج میں آپ نے کتنا عرصہ پڑھایا؟

جواب: تقریباً 5 سال

  • سوال 39: وفاقی وزرات تعلیم نے قائد محترم کو کب نام زد کیا؟

جواب: 1978ء کو

  • سوال 40: کس ٹائٹل سے نام زد کیا؟

جواب: ماہر قومی کمیٹی نصابات اسلامی کے ٹائٹل سے

  • سوال 41: حکومت پاکستان نے آپ کو وفاقی شرعی عدالت پاکستان میں بطور مشیر فقہ کب سے کب تک نامزد کیا؟

جواب: 1978ء سے 1979ء

جواب: شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے

  • سوال 42: قائد محترم نے لاہور آکر کس شخصیت کے گھر درس قرآن کا سلسلہ شروع کیا اور کس جگہ کیا؟

جواب: ڈاکٹر محمد علی صاحب کے گھر شادمان میں

  • سوال 43: منہاج القرآن کا آئین کب بنا؟

جواب: 1980ء

  • سوال 44: باقاعدہ ممبر شپ کب شروع ہوئی؟

جواب: 17 اکتوبر 1980ء میں

  • سوال 45: ٹیلی ویژن کے پروگرام فہم القرآن میں آپ کے خطبات کا آغاز کب ہوا؟

جواب: 1983ء میں

  • سوال 46: ادارہ منہاج القرآن کا سنگ بنیاد کب رکھا گیا؟

جواب: 17 فروری 1984ء بروز جمعہ